حکومت امن کی بحالی کیلئے ضروری اقدامات کرے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے مرکزی رہنما محمد علی شیخ کیساتھ گزشتہ دنوں ڈ کیتی کے افسوسناک واقعے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے سید آفتا ب عظیم بخار ی سینئر وائس چیئرمین پاکستان فلاح پارٹی، چوہدری ضمیر گجر صدر پنجا ب شمالی ،میاں راشد حفیظ ،محمد رفیق لودھی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان میں بے امنی کی فضا اس حد تک خراب ہو چکی ہے کہ ہر طبقے کا فرد ملک میں خود کو غیر محفوظ تصور کرتا ہے ۔ حکومت پاکستان فوری طور پر جرائم پیشہ گروہوں پر سخت کارروائی کرتے ہوئے ملک میں امن کی بحالی کے لیے ضروری اقدامات کرے اور پی ایف پی کے مرکزی رہنما کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کے ملزمان کو فوری قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایاجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں