گوجرہ (نامہ نگار) صدر پولیس نے منشیات فروش کو قا بو کرکے منشیات برآ مد کرلی۔ معلو م ہوا ہے کہ صدر پو لیس کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 160 گ ب کا عدنا ن علی چک نمبر 161 گ ب کے قریب چرس فروخت کر نے میں مصروف ہے جس پر پو لیس نے چھا پہ مار کر اسکو رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور اسکے قبضہ سے 720 گرا م چرس برآ مد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔




