SSPآپریشن ان ایکشن،ڈیوٹی پر نہ پہنچنے والے32اہلکار معطل کردئیے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ڈیوٹی میں غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے والے ملازما ن کیخلاف بڑا ایکشن۔ ایس ایس پی آپریشنز عمران ملک نے تبادلہ کی صورت مختلف تھانہ جات اور جائے تعینا تی پر نہ پہنچنے والے 32ملازمان کو معطل کر دیا ۔ تبادلہ جات ہونے والے ملازمان کو بذریعہ پی اے وارننگ دی گئی کہ فوری جا ئے تعیناتی پر رپورٹ کریں۔ ملازمان نے غفلت لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جائے تعیناتی پر رپورٹ نہ کی، معطل ہونے والے ملازمان میں احسان اے ایس آئی ،فاضل ،فاروق ،آصف ہیڈ کانسٹیبلان ،عثمان ،بشارت ،نعیم ،بلال وغیرہ کانسٹیبلان شامل ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز عمران ملک نے کہا کہ ڈیوٹی میں غفلت لاپرواہی برتنے والے ملازمان کسی صورت رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں