عید الاضحی تک سمارٹ لاک ڈائون کو ختم کیا جائے

جڑانوالہ(نامہ نگار)عیدالاضحی تک سمارٹ لاک ڈائون ختم کرکے تاجروں اور صارفین کو شاپنگ و خرید و فروخت کیلئے سہولت فراہم کی جائے،رات 8بجے تک شاپنگ مارکیٹیں بند ہونے پر دکانداروں اور صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ، تفصیلا ت کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سمارٹ لاک ڈائون کے احکاماتِ صادر کئے گئے ہیں جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے سمارٹ لاک ڈائون کے تحت شاپنگ مالز،مارکیٹس رات 8 بجے تک بند ہو جاتی ہیں جبکہ قانون نافذ کرنیوالے ادارے سمارٹ لاک ڈائون کے احکاماتِ پر عملدرآمد کروانے کیلئے مارکیٹس میں گشت کرتے اور متحرک دکھائی دیتے ہیں دوسری جانب مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے والے تاجروں اور شاپنگ کیلئے آنیوالے صارفین کا کہنا ہے کہ عیدالاضحی کی آمد قریب ہے اور عیدالاضحی پر موسم گرما کی مناسبت سے بچوں اور خود کیلئے کپٹروں جوتوں کی خریداری کرنا انتہائی ضروری ہے مگر دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث بچوں سمیت مارکیٹس اور شاپنگ مالز میں جانا انتہائی مشکل ہے جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث مارکیٹس بازاروں میں ہو کا عالم دکھائی دیتا ہے مارکیٹوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے پر تاجر برادری کو مالی نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے قیامت خیز گرمی کے باعث مارکیٹس و شاپنگ مالز میں خریدار نہ ہونے کے برابر ہے دکانداروں اور صارفین نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ عیدالاضحی تک رات کے وقت سمارٹ لاک ڈائون کو فی الفور ختم کرکے مارکیٹس و شاپنگ مالز کھولنے کے اوقات کار بڑھانے جائیں تاکہ عیدالاضحی کی آمد کے سلسلے میں دکانداروں کو خرید و فروخت اور صارفین کو شاپنگ میں آسانی فراہم ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں