15 لیگ ITFM۔ کامیابی کیساتھ اختتام پذیر’ 86کھلاڑیوں کی شرکت

اسلام آباد(سپورٹس نیوز)میکڈونلڈز پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026 (آئی ٹی ایف ایمـ15 لیگـ2) کامیابی کے ساتھ پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ اس باوقار بین الاقوامی ایونٹ میں 22 ممالک کے 86 مرد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ شریک ممالک میں پاکستان، کویت، روس، ازبکستان، سویڈن، مراکش، ملائیشیا، برطانیہ، اٹلی، لیتھوانیا، چین، ترکیہ، الجزائر، کینیڈا، آئرلینڈ، پولینڈ، ہانگ کانگ، یونان، لبنان، جرمنی، فرانس اور جاپان شامل تھے۔ مردوں کے سنگلز فائنل میں سویڈن کے آروِڈ نورڈ کوسٹ نے پاکستان کے محمد شعیب کو 5ـ7، 6ـ3، 3ـ7(6) سے شکست دے کر میکڈونلڈز پاکستان آئی ٹی ایف چیمپئن شپ 2026 (آئی ٹی ایف ایمـ15 لیگـ2) کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی پاکستان میں سویڈن کی سفیر الیگزینڈرا برگ وان لنڈے تھیں جبکہ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی مہمان اعزاز تھے۔ فائنل میں شریک دیگر معزز مہمانوں میں اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر، پی ٹی ایف کے سرپرست سینیٹر سلیم سیف اللہ خان، وزارت بین الصوبائی رابطہ کے وفاقی سیکریٹری محی الدین احمد وانی، موون پک ہوٹل اسلام آباد کے جنرل منیجر نکولس وردون، پاکستان میں برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنرشامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں