آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن

لاہور (سپورٹس نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے سالانہ ون ڈے ٹیم رینکنگ جاری کر دی، جس میں بھارت نے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔تازہ رینکنگ کے مطابق بھارت 118 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، جبکہ نیوزی لینڈ 113 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور آسٹریلیا 109 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر برقرار ہے۔رینکنگ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو پیچھے چھوڑدیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں