کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے آئٹم سونگ بلی پر پرفارم کرنے کی وجہ بیان کردی۔اداکارہ مہوش حیات نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ آئٹم سونگ بلی میں پرفارم کرنا بہت اچھا تھا اور اس کا نتیجہ بھی حیرت انگیز تھا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ میں اسے کرتے ہوئے تھک گئی تھی اور زخمی بھی تھی لیکن جب میں نے لوکیشن پر جاکر لوگوں اور سیٹ اپ کو دیکھا تو حیران رہ گئی تھی۔مہوش حیات نے کہا کہ میرے پاس ایک فلمی چہرہ تھا جب میں ڈرامہ کررہی تھی اور میری پرفارمنس دیکھنے کے بعد نبیل نے مجھ سے رابطہ کیا اور یہ میرے لیے اب تک کا بہترین فیصلہ ثابت ہوا جس سے یہ فلم کا مناسب حصہ نظر آئے اور یہ واقعی کامیاب نظر آئے۔فہد مصطفی نے بھی انکشاف کیا کہ ہم صرف اس کے ڈانس پر ردعمل دے رہے تھے اصل اداکار مہوش حیات تھیں اور وہ پرفیکٹ بھی تھیں۔اداکار نے دلچسپ واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ بلی شوٹنگ لوکیشن کا مالک مہوش حیات کو پرفارم کرتے دیکھتے اونچائی سے گر گیا تھا ظاہر ہے اس میں ایسی چنگاری تھی کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے گر پڑا۔




