کوئٹہ (شوبز نیوز) محکمہ ثقافت حکومتِ بلوچستان کا ٹیلنٹ ہنٹ موسیقی مقابلے کا اعلان کردیا۔حکام کیمطابق ایونٹ 19 سے 24 مئی تک نوری نصیرخان کلچرکمپلیکس میں ہوگا، ایمان پاکستان حق میلہ محکمہ ثقافت اور ایمان پاکستان کے اشتراک سے ہوگا،ایم پی اے فرح عظیم شاہ نے میلے کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔پارلیمانی سیکرٹری زرین مگسی کاکہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کے طلبا کوشرکت کی دعوت دی ہے، ایونٹ نوجوانوں کومثبت سرگرمیوں کی طرف لائیگا،موسیقی مقابلے کیساتھ ثقافتی وفوڈ اسٹالز اورنمائش بھی ہوں گی۔




