نیویارک (شوبز نیوز)ہالی ووڈ اداکار ٹام ہالینڈ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلی بار اسپائیڈر مین کا کردار ملنے کی خبر ایک غیر متوقع انداز میں سوشل میڈیا کے ذریعے ملی، جس نے انہیں خود بھی حیران کر دیا۔ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے ٹام ہالینڈ نے بتایا کہ وہ اس کردار کے لیے کئی ہفتوں سے بے چینی کے ساتھ انتظار کر رہے تھے، مگر انہیں کسی قسم کی براہِ راست اطلاع نہیں دی گئی۔ اسی دوران مارول اسٹوڈیوز نے انسٹاگرام پر اسپائیڈر مین سے متعلق ایک پوسٹ شیئر کی۔




