آئی پی پیز نجات سے مہنگی بجلی کامسئلہ ختم ہو جائیگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردارخلیل طاہر سندھو نے کہاہے کہ آئی پی پیز سے نجات کے بعد مہنگی بجلی کامسئلہ مستقل طور پرختم ہوجائے گااب سب سے بڑا مسئلہ پٹرول اورگیس کاہے پاکستا ن کی روس سے تیل اور گیس کی فرا ہمی کی توقع ہے پاکستان روس کیساتھ رابطے میں بھی ہے۔امیدیے کہ کوئی رکاوٹ نہ پیداکی گئی تو پٹرول بھی عوام کی قوت برداشت کے مطابق ہوگا- ان کاکہناتھاکہ نارتھ ساتھ گیس پائپ لائن اہم منصوبہ ہے حکومت کسی مرحلے پر اس کی طرف واپس آئے گی۔انہوں کہا کہ نارتھ ساتھ ٹرانسپورٹ پائن لائن پر کام ہو رہا ہے، روس کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی بندش نے ظاہر کیا ہے کہ توانائی کے وسائل کی ترسیل کے مختلف راستے ہونے چاہئیں، نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی ترسیل کے مختلف راستوں کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور روس پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن بنانے کے منصوبے پر کام کر رہے ہیں، اقتصادی تعاون کے میکنزم پر پیش رفت سے یہ منصوبہ دونوں ممالک کا تاریخی معاہدہ بن جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں