بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے والوںکے خلاف FIRہو گی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے خواہشمند مدارس، فلاحی اداروں اور سوسائٹیز کیلئے این او سی حاصل کرنے کی آخری تاریخ 14 مئی مقرر کر دی۔ ضلعی انتظامیہ کے جاری اعلامیے کے مطابق صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ فلاحی تنظیمیں ہی کھالیں جمع کرنے کیلئے درخواست دینے کی اہل ہوں گی جبکہ کالعدم یا واچ لسٹ پر موجود تنظیموں کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ ادارے اپنی درخواستیں مقررہ تاریخ تک لازمی جمع کروائیں، بصورت دیگر بعد از تاریخ موصول ہونے والی درخواستیں مسترد کر دی جائیں گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ بغیر اجازت یا زبردستی کھالیں جمع کرنے والے عناصر کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق عیدالاضحی کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور کھالیں جمع کرنے کے عمل کو قانون کے مطابق منظم بنانے کیلئے ضلعی سطح پر خصوصی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں