جڑانوالہ (نامہ نگار) جڑانوالہ میں تیز رفتار فیکٹری بس نے ایک اور قیمتی جان لے لی،تفصیلا ت کے مطابق تھانہ صدر جڑانوالہ کی حدود 105 گ ب بنگے کے قریب فیکٹری کی تیز رفتار گاڑی نے 237گ ب کے رہائشی موٹر سائیکل سوار افتخار حسین کو کچل دیا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ بس ڈرائیور انتہائی تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا اور علی پور بنگلہ روڈ سے جڑانوالہ روڈ پر خطرناک انداز میں چڑھتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا۔حادثہ میں 108گ ب کا رہائشی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا،جبکہ بس الٹنے سے 2افراد زخمی ہو گئے،اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی لاش کو تحویل میں لیکر پولیس کے سپرد کیا۔عوامی حلقوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غفلت اور تیز رفتاری کے ذمہ دار بس ڈرائیور کو فوری گرفتار کرکے سخت قانونی کارروائی کی جائے،تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔




