پٹرول سمیت تمام اشیاء سستی ہونے والی ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعا ت کی قیمتوں سمیت تمام اشیاء بہت سستی ہونے والی ہیں مسلم لیگ ن کے قائدمیاں نواز شریف سمیت حکومت کو عوامی مشکلات کا احساس ہے۔ وزیرا عظم میاں شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی سمیت ہرسطح پر ریلیف دے رہے ہیں-ان کاکہناتھاکہ پاکستان اپنے منفرد جغرافیائی مقام کی وجہ سے دنیا میں خاص اہمیت رکھتا ہے۔ اسی اہمیت کے باعث ہمیں جہاں دوستوں کی حمایت حاصل ہے، وہیں ملک دشمن عناصر کی سازشوں کا بھی سامنا ہے تاہم ان ساشوں کو ناکام بنانے کیلئے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔انہو ں نے کہاکہ دہشتگردوں کا کسی بھی مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ انتہا پسندانہ سوچ کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے ملک کو اکٹھا رکھتے ہوئے سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترقی کے جس راستے پر گامزن ہے، اس سے تمام سازشوں کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو جائے گا۔وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی امن کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ حکومت کی اولین ترجیح اگلی نسل کو پہلے سے زیادہ محفوظ اور بہتر پاکستان فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں