MDستھرا پنجاب کی کوششوں سے شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی کی کوششوں سے شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی فیصل آباد عابد حسین بھٹی نے شہر کے مختلف علاقوں ڈی ٹائپ کالونی’ وارث پورہ’ علامہ اقبال کالونی اور کچہری بازار کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا، انہوں نے عملہ صفائی کو شہر بھر میں صفائی آپریشن کو مزید موثر بنانے کیلئے اقدامات تیز کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے شہریوں اور دکانداروں سے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کلیکشن اور مینول سوئپنگ کے حوالے سے بھی استفسار کیا، انہوں نے عملہ صفائی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی آپریشن میں غفلت کی کوئی گنجائش نہیں، ستھرا پنجاب پروگرام کو ہر صورت کامیاب بنایا جائیگا۔ کام چور ملازمین اپنا قبلہ درست کر لیں شہر میں کہیں کوڑا نظر آیا تو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں