حکومت بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو ریلیف دے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی فیصل آبا د کے صدر میاں آصف اسلم نے کہا ہے کہ قوم کو اپنی عسکری قیادت پر فخر ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی حکمت عملی اور قیادت نے ملک کے دفاع کو مزید مضبوط بنایا ہے، پاک افوا ج نے اپنے جذبے اور عزم سے میدا ن جنگ میں بڑی فوجی طاقت ہونے کے زعم میں مبتلا بھارت کو دھول چٹائی، آپریشن بنیان مرصوص ملکی سلامتی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو میاں آصف اسلم نے کہا ہے کہ ، بجلی کے کمرشل یونٹ کی قیمت میں کمی اور بلا سود قرضوں کی اسکیم دی جائے تاکہ مارکیٹ سے سرمائے کی قلت ختم ہو سکے ۔ تاجر نہ صرف سالانہ اربوںروپے کے ٹیکسز دیتے ہیں بلکہ بڑی تعداد میں روزگار کی فراہمی کابھی ذریعہ ہیں ۔انہوںنے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تاجروں کو ریلیف دیاجائے ، بجلی کے کمرشل یونٹ کی قیمت میں کمی اور بلا سود قرضوں کی اسکیم دی جائے تاکہ مارکیٹ سے سرمائے کی قلت ختم ہو سکے ۔ مہنگائی اور پیداواری لاگت نے چھوٹے کاروبار وںکو شدید متاثر کیا ہے، توانائی اور پیٹرولیم کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے ہر طبقہ پریشانی سے دوچار ہے۔چھوٹے کاروباروں کو ریلیف دینے سے معیشت میں نئی جان ڈالی جا سکتی ہے۔ہم پر امید ہیں کہ حکومت آئندہ بجٹ میں چھوٹے تاجروں کے لیے عملی اقدامات کا اعلان کرے گی۔انہوں نے کہا کہ تاجروں کا معیشت کو چلانے میں کلیدی کردار ہے ، تاجر نہ صرف سالانہ اربوںروپے کے ٹیکسز دیتے ہیں بلکہ بڑی تعداد میں روزگار کی فراہمی کابھی ذریعہ ہیں ۔انہوںنے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تاجروں کو ریلیف دیاجائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں