فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں تھیلیسیمیا کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے، اس سے بچاؤ اور باقاعدگی سے اسکریننگ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ایک آگاہی واک اور ”ریڈ سیل سمپوزیم” کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا اہتمام سینئر ٹیوٹر آفس کے زیرِ نگرانی بلڈ ڈونر سوسائٹی نے کیا تھا۔اس مو قع پر ڈاکٹر فروہ بتول شمسی (سربراہ شعبہ پیتھالوجی، ایف ایم یو)، ڈاکٹر شمسہ کمال، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد کاشف، ڈاکٹر سعدیہ سلیم، جینیٹک کونسلر عبد المنان اور ڈاکٹر مہوش اسرار سمیت دیگر ماہرین نے خون کے مختلف امراض، موروثی طبی حالات، آگاہی کی حکمت عملیوں اور بروقت تشخیص کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ماہرین نے کمیونٹی کے تعاون اور احتیاطی تدابیر کے ذریعے اس مرض پر قابو پانے کی ضرورت پر زور دیا۔




