ساہیوال ‘کالج روڈ مکمل نہ ہونے سے شہریوں کو مشکلات

ساہیوال ( بیورو چیف)ساہیوال کالج چوک کیساتھ بننے والا نیا کارپٹ روڈ نے شہریوں کو مزید دشواری میں ڈال دیانئی سڑک کی تعمیر کے بعد سائیڈوں(کناروں) پر مٹی/بجری نہ ڈالنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے کروڑوں روپوں کی لاگت سے بنایا جانے والیروڈ کی سائیڈوں پرمٹی نہ ڈالنے کی وجہ سے روڈ کے کنا رے ابھی سے ٹوٹنے لگے حکام اعلی سے فی الفور نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ ۔تفصیلات کیمطابق کروڑوں روپوں کی لاگت سے بننے والا کالج چوک کیساتھ کارپٹ روڈ کے کناروں پر مٹی نہ ڈالنے کی وجہ سیابھی سے ٹوٹنے لگاہے یہ ایک انتہائی سنگین معاملہ ہے جو حادثات کا سبب بنتا ہے۔حال ہی میں تعمیر کی گئی کروڑوں روپے کی لاگت سے نئی سڑک اہل علاقہ کے لیے سہولت کے بجائے مصیبت بن گئی ٹھیکیداروں نے سڑک کی کار پٹنگ تو کر دی لیکن سڑک کے کناروں پر مٹی ڈال کر انہیں برابر نہیں کیا۔سڑک اور کچے کے درمیان زیادہ فرق ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار اکثر توازن کھو بیٹھتے ہیں، جس سے حادثات رونما ہو رہے ہیں۔اور گاڑیوں کے پہیے سائیڈ میں اترنے سے ٹائر اور رم کوبھی نقصان پہنچ رہا ہے۔کناروں پر مٹی نہ ہونے کی وجہ سے سڑک کے کناریابھی سے ٹوٹنا شروع ہو گئے ہیں، جس سے سڑک کی عمر کم ہو رہی ہے ۔اور خزانہ سرکار کو نقصان پہنچ رہا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ محکمہ کے افسران خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ ٹھیکیدار نے اپنا کام ادھورا چھوڑا دیا ہے ۔عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فی الفور نوٹس لینے اور سڑک کے دونوں اطراف مٹی ڈال کر اسے فعال کرنے اور ٹھیکیدار،سب انجینئرز و دیگر عملہ کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ حادثات سے بچا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں