اسحاق ڈار اور آسٹریا کی وزیر خارجہ میں رابطہ

اسلام آباد(بیوروچیف)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آسٹریا کی وزیر خارجہ بیٹے مائنل رائزنگر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آسٹریا کی وزیر خارجہ نے خطے میںامن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کو سراہتے ہوئے ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔اس موقع پر اسحاق ڈار نے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں سہولت کاری جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن کے فروغ اور سفارتی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی رابطے میں رہنے پر اتفاق بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں