ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کی ایڈہاک کمیٹی کے سربراہ تمیم اقبال نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملے پر بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی سابقہ انتظامیہ نے درست حکمتِ عملی اختیار نہیں کی، جو کچھ بھی ہوا، ہم نے ورلڈ کپ کھیلنے کا موقع مس کر دیا، مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا تھا۔سابق بنگلا دیشی کرکٹر و کرکٹ بورڈ کے صدر تمیم اقبال نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ جب ورلڈ کپ کا مسئلہ سامنے آیا تو میں نے سب سے پہلے کہا تھا کہ آئی سی سی نے نرمی دکھائی ہے اور حل نکالنے کی گنجائش موجود تھی، اس لیے مذاکرات کے ذریعے راستہ تلاش کرنا چاہیے تھا۔




