شرٹس پہننے کی تنقید پرفہد مصطفی ناقدین پر پھٹ پڑے

کراچی (شوبز نیوز) معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی نے نے سوشل میڈیا پر اپنے ہر جگہ شارٹس پہننے کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کی ذاتی پسند ہے اور اس سے کسی دوسرے کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ بچپن سے اسی طرز کا لباس پہنتے آ رہے ہیں اور ان کے نزدیک کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ دوسروں کو یہ بتائے کہ انہیں کیا پہننا چاہیے یا نہیں۔واضح رہے کہ فہد مصطفی نے حال ہی میں اپنی فلم کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ایک ویب شو میں شارٹس پہن کر شرکت کی تھی، جس کے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئے۔ ان کلپس پر صارفین کی جانب سے مختلف آرا سامنے آئیں اور کئی افراد نے ان کے لباس کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں