گلوکاری کے شوقین افراد کا ایڈیشن پلاک چائنیز ہال میں ہو گا

لاہور (شوبز نیوز)”سرباز” میں حصہ لینے کے لیئے پنجاب بھرسے درجنوں امیدوار آڈیشن دینے کے لیئے پہنچ گئے،تفصیلات کے مطابق اس میوزک مقابلے کا انعقاد17 مئی بروز اتوار کو پلاک چایئنیز ہال میں کیاجارہاہے جس کا اہتمام ایکسٹرا بیس کمپنی کررہی ہے جس کے چیف آرگنائزر رانا راشدہیں۔جس میں لاہور و دیگر شہروں سے میوزک کے شوقین حضرات شرکت کرینگے جن میں نوجوان لڑکے لڑکیاں شامل ہونگے۔اس میوزک مقابلے میں جیتنے والے کو پچاس ہزار روپے نقد اور اعزازی ایوارڈ سے نوازاجائیگا اس خوبصورت تقریب کو عباس رائے ہوسٹ کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں