گوجرہ(نامہ نگار)تھانہ نواں لاہور کے علاقہ میں خاوند نے مبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر346ج ب کے عمر دراز نے اپنی بیوی ساجدہ بی بی کومبینہ طور پر کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دی اورملزم موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقتولہ کی نعش تحویل میں لے کر ہسپتال؛ منتقل کر دی ہے اورپولیس کی طرف سے ملزم کی تلاش جاری ہے سردست وجہ عناد معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔




