FIAکا چھاپہ،انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسانی اسمگلرز /غیر قانونی ٹریول ایجنٹس کے خلاف FIA فیصل آباد کی بڑی کارروائی’ ڈائریکٹر جنرل FIAڈاکٹر عثمان انور اور ڈائریکٹر فیصل آباد زون ثاقب سلطان کی ہدایات پر ایف آئی اے فیصل آباد نے ایس ایچ او اجمل حسین کی سربراہی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد جاوید ولد رسول، مالک،تاندلیانوالہ فیصل آباد کو مقدمہ نمبر 89/2026 بجرم دفعات 17/18/22 امیگریشن آرڈیننس 1979کے تحت گرفتار کر لیا، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے امیگرنٹ فواد ابراہیم کو متحدہ عرب امارات کا جعلی /ٹیمپرڈ ویزا فراہم کیا، جس کے باعث مذکورہ شخص کو UAEامیگریشن حکام نے ڈی پورٹ کر دیا تھا، چھاپہ مار کارروائی کے دوران انکشاف ہوا کہ ملزم بغیر کسی قانونی Overseas Employment Promoter (OEP) License کے غیر قانونی ٹریول ایجنسی چلا رہا تھا اور بڑے پیمانے پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھاکارروائی کے دوران درج ذیل مجرمانہ مواد قبضہ میں لیا گیامختلف امیگرنٹس کے پاکستانی پاسپورٹس کی نقول سعودی عرب کے ویزوں کی نقولKSA، UAE اور دیگر خلیجی ممالک کے ویزا اپلیکیشن فارم ورک پرمٹس سے متعلق لین دین کا ریکارڈ رکھنے والی ڈائریاں ورک پرمٹس کے معاملات کا ریکارڈ رکھنے والے رجسٹرزموبائل فون جس میں پاسپورٹس، ویزوں اور ٹکٹس سے متعلق قابلِ اعتراض مواد موجود تھا لیپ ٹاپ جس میں غیر قانونی ٹریول ایجنسی کاروبار سے متعلق ریکارڈ موجود تھاآبتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے غیر قانونی امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ کا منظم نیٹ ورک قائم کر رکھا تھامزید امیگرانٹس کے حوالے سے تفتیش جاری ہے جبکہ اس منظم نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں