28ویں ترمیم کب آئیگی؟حکمران اتحاد لاعلم

اسلام آباد (عظیم صدیقی) 28 ویں آئینی ترمیم کب آ رہی ہے اس میں کیا ہے، اس سے کون کون متاثر ہوں گے، حکمران اتحاد ابھی تک لاعلم’ 26 اور 27 ویں ترمیم کی آخر میں نوک پلک درست کرنے کیلئے حکمرانوں اور اتحادیوں کو اعتماد میں لیا گیا تھا اس وقت بھی اُڑتی اُڑتی خبریں تو گزشتہ کئی ماہ سے آ رہی تھیں لیکن باضابطہ طور پر کسی نے کسی کو اعتماد میں نہیں لیا، رواں ہفتے کے آغاز میں صدر مملکت اور وزیراعظم کی اس حوالے سے ملاقات ضرور ہوئی ہے کیونکہ خبریں یہ ہیں کہ 28 ویں ترمیم سے صدر وزیراعظم بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔ صوبوں کے NFC ایوارڈ کے تحت دیئے جانیوالے وفاقی محاصل فنڈز کم ہو سکتے ہیں۔ تعلیم صحت کے اہم اور بڑے اختیارات دوبارہ وفاق کو منتقل ہو سکتے ہیں کچھ اور بھی معاملات ہیں جس سے متفقہ 18 ویں ترمیم بھی متاثر ہو سکتی ہے جو کم ازکم پیپلزپارٹی کو قبول نہیں ہے اور پیپلزپارٹی کے خلاف کچھ بڑا ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں