شالیمار ایکسپریس پر جعلی ٹکٹ پر سفر کرنیوالا مسافر پکڑا گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریلوے پولیس نے جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے جعلی ٹکٹیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر کے بازپرس شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ریلوے رائو عمیر ساجد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اسٹیشن پر ٹکٹیں چیک کیں تو احتشام نامی مسافر سے جعلی ٹکٹ برآمد ہوئی جو کہ شالیمار ایکسپریس میں سفر کر رہا تھا، جسکو جعلی ٹکٹ سمیت پکڑ کر بازپرس کی تو ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے Chat GPT ایپ کے ذریعے جعلی ٹکٹ بنانے اور ان کو اصل کے طور پر استعمال کیا، جس پر ملزم کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں