شہری مسائل کے حل کیلئے بلا جھجھک کمشنر آفس سے رابطہ کریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے کہا ہے کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے بلا جھجک کمشنر آفس سے رابطہ کریں،ان کے مسائل کے تیز رفتار اور شفاف حل کے لئے مزید موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے اوپن ڈور پالیسی کے تحت درخواست گزاروں کے مسائل سنے اور کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پراوپن ڈور پالیسی پر عملدرآمد کا تسلسل جاری ہے۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی درخواستوں پر فوری کارروائی یقینی بنائی جائے اور کوئی بھی درخواست یا فائل بلاجواز زیر التوا نہیں رہنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں