میسی کی MLS میں شاندار کارکردگی’ میچ اپنے نام کر لیا

واشنگٹن (سپورٹس نیوز) ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی کی شاندار کھیل کے بدولت انٹر میامی نے میجر لیگ سوکر (ایم ایل ایس ) کے ایک اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سنسناٹی کو 3-5 گول سے شکست دے دی۔شنہوا کے مطابق لیونل میسی کے 2 گولز اور بہترین حکمتِ عملی کی مدد سے انٹر میامی نے دو بار خسارے میں جانے کے باوجود مقابلہ3 کے مقابلے میں 5گول سے اپنے نام کر لیا۔میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کھیل کے 24 ویں منٹ میں 8 بار بیلین ڈی کا اعزاز جیتنے والے لیونل میسی نے ایک گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ تاہم سنسناٹی نے ہمت نہ ہاری اور پہلے ہاف کے اختتام پر کیون ڈینکی اور دوسرے ہاف کے آغاز میں پاول بوچا کے گولز کی بدولت انٹرمیامی 1-2 گول کی برتری حاصل کر لی۔میچ کے 58 ویں منٹ میں لیونل میسی نے ایک بار پھر اپنی مہارت کا ثبوت دیا اور روڈریگو ڈی پال کے کراس پر گیند کو گول میں پہنچا کر مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ ابھی یہ خوشی زیادہ دیر قائم نہ رہی تھی کہ برازیلی مڈ فیلڈر ایونڈر نے ڈی ایریا کے باہر سے ایک زوردار کک بال کو لگائی جو سیدھی گول میں پہنچی اور ایک مرتبہ پھر سنسناٹی نے انٹر میامی کے خلاف 2-3 کی برتری حاصل کرلی۔کھیل کے آخری لمحات سنسنی خیز ثابت ہوئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں