شابنم اسماعیل کی ریٹائرمنٹ لینے کے بعد ویمنز ٹیم میں واپسی

مانچسٹر (سپورٹس نیوز) جنوبی افریقا نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس میں 37 سالہ تجربہ کار فاسٹ بولر شابنم اسماعیل(Shabnim Ismail ) کی حیران کن واپسی سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ شابنم اسماعیل نے 2023 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، تاہم اب وہ ایک بار پھر قومی ٹیم کی نمائندگی کرتی نظر آئیں گی۔کرک انفو کے مطابق ٹیم کی قیادت لورا وولوارڈٹ( Laura Wolvaardt) کریں گی جبکہ تجربہ کار آل رانڈر ماریزان کیپ بھی بیماری سے صحت یاب ہونے کے بعد اسکواڈ میں شامل ہو گئی ہیں۔ سابق کپتان ڈین وین نیکرک، جنہوں نے گزشتہ برس ریٹائرمنٹ واپس لینے کے بعد دوبارہ انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں