اداکار ہمایوں سعید بس کنڈیکٹر بن گئے

کراچی (شوبز نیوز) اداکار ہمایوں سعید کی ملک کی کئی معروف شخصیات کیساتھ بس میں سفر کرنے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں وہ بس کنڈکٹرز کے روایتی انداز میں پاک چائنا، پاک چائنا کہتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جب کہ ان کے اس انداز پر ساتھی مسافروں کو قہقہے لگا کر ہنستے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔یہ ویڈیو معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے بعد اداکار کے پاکستان مونومنٹ سے پاک چائنا سینٹر جانے والی بس میں دیگر مشہور شخصیات کے ساتھ سفر کے دوران بنائی گئی ہے۔سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سیوائرل ہو رہی ہے اور مداحوں کی جانب سے ہمایوں سعید کی خوب تعریفیں بھی کی جا رہی ہیں۔اداکار نے 1995 میں اپنے شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اب ان کا شمار ملک کے مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں