منور فاروقی کو ایک خوبصورت بیٹی کی نعمت سے نوازا گیا

ممبئی (شوبز نیوز) معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار منور فاروقی اور ان کی اہلیہ مہ جبین کوٹوالہ نے اپنی نومولود بیٹی کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے بیٹی کا نام بریرہ رکھا ہے۔ انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری دی تھی۔مہ جبین نے 13 مئی کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کے نام کا مطلب بھی بتایا اور تحریر کیا: الحمدللہ یکم مئی کو ہمیں ایک خوبصورت بیٹی کی نعمت سے نوازا گیا، جس کا نام ہم نے بریرہ منور فاروقی رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں