اداکار فاران طاہر نے مستقل پاکستان منتقلی کی وجہ بتا دی

نیو یارک (شوبز نیوز) ہالی ووڈ اداکار فاران طاہر اب مستقل طور پر امریکا سے پاکستان منتقل ہو گئے ۔فاران طاہر نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔انہوں نے مستقل طور پر پاکستان منتقل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میری مرحومہ والدہ یاسمین طاہر کو ڈیمنشیا ہو گیا تھا اور وہ صرف ان لوگوں کو یاد کر سکتی تھیں جو ان کے سامنے ہوں، اس لیے میں نے پاکستان منتقل ہونے کا فیصلہ کیا۔اداکار نے بتایا کہ اب میری والدہ کا تو انتقال ہو چکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں