حلقہ کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی عزم ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101 سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے کہاہے کہ حلقہ کے عوام کی خدمت اورانہیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی ان کا عزم ہے نکاسی وفراہمی آ ب سمیت کروڑو ں روپے کی لاگت سے کئی منصوبے مکمل اور کئی منصوبوں پر کام جاری ہے ایک بیان میں ان کاکہناتھاکہ ماضی میں بھی اس حلقہ میں ان کے والد میاں عبدالمنان کی حکمت عملی سے تعلیم صحت اوراربوں روپے کے پراجیکٹس مکمل کئے گئے-اب بھی میاں محمد نوازشریف کی پالیسی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے فیصل آباد کوجاری کئے گئے بجٹ سے این اے 101 میں بھی عوام کی ضروریات کے مطابق کام کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں