جڑانوالہ(نامہ نگار) ایف ڈبلیو ایم سی کو فراہم کردہ فنڈز گاڑیوں اور ملازمین کی بھرتیوں و تنخواہوں کی ادائیگیوں کا آڈٹ کیا جائے،عوامی سماجی حلقوں کا وزیراعلیٰ پنجاب سے پر زور مطالبہ،تفصیلات کے مطابق اینٹی کریشن حکام نے 2سال کے دوران مبینہ طور پر 1ارب سے زائد کی کرپشن کے الزام میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمیٹی کے سابق ایم ڈی رئوف احمد،اعلیٰ افسران اور کیئر سروسز کنسورشیم کے سی ای او، ٹھیکیدار سمیت دیگران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے فیصل آباد ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب سے مبینہ طور پر 1ارب کی کرپشن کا انکشاف سامنے آنے پر جڑانوالہ کے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ جڑانوالہ میں بھی (ایف ڈبلیو ایم سی)کو فراہم کردہ فنڈز،کنیٹرز ویسٹ پوائنٹس،لوڈرز رکشوں،ڈمپر گاڑیوں،ڈیلی ویجز ورکرز کی بھرتیوں و تنخواہوں کی ادائیگیوں،ورکرز کو فراہم کردہ سہولیات،چھٹیوں کی صورت میں تنخواہوں کی ادائیگی کے دوران کٹوتیوں کا اعلی سطحی آڈٹ کروایا جائے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ چھٹی کی صورت میں ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں سے 1430 روپے کی بجائے مبینہ طور پر 2 ہزار کے حساب سے کٹوتی کی جاتی ہے جبکہ تنخواہوں کی ادائیگیوں میں مبینہ طور پر بے ضابطگیوں کا بھی انکشاف ہوا ہے




