گوجرہ (نامہ نگار) خاتو ن نے سسرا لی رشتہ دارو ں سے جھگڑ کر نہر جھنگ برانچ میں چھلا نگ لگا دی راہگیرو ں نے بچا لیا۔ معلو م ہوا ہے کہ گجرا ت کی رہا ئشی زہرا بی بی نے دو سا ل قبل اڈا کھوئی جھنگ کے رہائشی واجد علی سے لو میرج کی تھی جس کا گھر میں اپنی سا س کے سا تھ جھگڑا ہوگیا جس دلبرداشتہ ہو کر گھر سے گوجرہ دھمہ بنگلہ آ گئی اور نہر جھنگ برانچ میں خو کشی کر نے کیلئے چھلا نگ لگا دی جسے چھلا نگ لگاتے را ہگیرو ں نے دیکھ لیا اور اسے پیچھے چھلا نگیں لگا کر اسکا نہر سے نکا ل لیا اطلا ع ملنے پر سٹی پولیس گوجرہ نے موقع پر پہنچ کر اسکو اپنی تحویل میں لے لیا اور اسکے شو ہر واجد علی کے حوا لے کردیا۔




