جڑانوالہ (نامہ نگار) عیدالاضحی کی آمد کے سلسلہ میں ریلوے اسٹیشن گرائونڈ میں مویشی منڈی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی رنگزیب گورائیہ کی ہدایت پر چیف آفیسر محسن مظہر نے چیف انکروچمینٹ انسپکٹر میاں نوید کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن گرائونڈ میں عیدالاضحی کی آمد کے سلسلہ میں لگائی گئی مویشی منڈی میں کئے گئے انتظامی امور اور فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ مویشی منڈی میں لائیو سٹاک،میڈیکل کیمپ، ریسکیو 1122 کیمپ،بیوپاریوں اور خریداروں کے پینے کیلئے صاف ٹھنڈے پانی کی فراہمی،سایہ دار جگہ،صفائی ستھرائی،لائٹس سیکیورٹی سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے مذکور نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف،ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عیدالاضحی کی آمد کے سلسلہ میں ہر سال کی طرح اس سال بھی مویشی منڈی لگائی جا رہی ہے جو عیدالاضحی تک جاری رہے گی مویشی منڈی میں تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے مویشی منڈی میں لائے جانیوالے قربانی کے جانوروں کی ویکسینیشن ہر صورت یقینی بنائی جائے اور تمام محکمہ جات کے افسران و سٹاف اپنی ڈیوٹیاں احس طریقے سے سرانجام دیں بصورت دیگر اس سلسلہ میں کسی قسم کی بھی کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔




