کمشنر کی زیر صدارت DPSکے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی ترقی کے ویژن کے تحت ڈویژن کے پبلک سکولوں میں طالب علموں کو دور حاضر کے مطابق تعلیم اور معیاری تربیت کی فراہمی مشن ہے۔کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں کی زیرصدارت ڈویژنل پبلک سکول وکالج اور ڈویژنل ماڈل کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سکولوں میں ٹیچنگ ونان ٹیچنگ سٹاف کی کم ازکم تنخواہ پر عملدرآمد بارے آگاہ کیا گیا۔کمشنر نے پبلک سکولوں میں فیکلٹی ممبران کے بچوں کی فیسوں کے امور کا ازسر نو جائزہ لینے کے لئے کمیٹی قائم کردی۔ممبر بی او جی چیئرپرسن پنجاب ہائرایجوکیشن کمشن ڈاکٹر اقرار احمد خاں،پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول عالیہ ایوب چٹھہ اورپرنسپل ڈویژنل ماڈل کالج یاسین مرزاکمیٹی کے ارکان ہونگے۔اجلاس کو پبلک سکولوں کی وسعت بارے بریفنگ دیتے ڈویژنل ماڈل کالج سمن آباد،ستیانہ،ایف ڈی اے کیمپسز میں تدریسی سرگرمیوں بارے آگاہ کیا گیا۔پرنسپلز نے پبلک سکولوں میں تدریسی امور بارے لئے گئے اقدامات اور بزنس پلانز پر بھی بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ پبلک سکولوں میں طالب علموں کی رہنمائی کے لئے کیریئر کونسلنگ سنٹرز قائم کردیئے گئے ہیں۔ اجلاس میں ایف ڈی اے سٹی میں ڈی ایم سی کی زیرتعمیر عمارت کی تکمیل کے لئے درکار فنڈز بارے بھی تجاویز لی گئیں۔کمشنر نے بورڈ ارکان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پبلک سکولوں کو میٹرک،او اینڈ اے لیول اور ایف ایس سی پر فوکس رکھنا چاہیے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل اور گریجوایشن سطح پر ہونہار طالب علم آگے آئیں۔انہوں نے زور دیا کہ اساتذہ کی جدید خطوط پر تربیت ناگزیر ہے۔کمشنر نے اساتذہ کی بھرتی کا طریقہ کار،ٹیچرز کی کارکردگی کی جانچ کے لئے بھی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں