اولمپئن رائو سلیم ناظم کی برسی پر نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ہاکی گرائونڈ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں مرحوم اولمپئن رائو سلیم ناظم کی پہلی برسی کے موقع پر سلیم ناظم الیون اور وی سی الیون کے درمیان ایک نمائشی ہاکی میچ کھیلا گیا’ یہ میچ سلیم ناظم الیون نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا’ میچ کے مہمانِ خصوصی چیئرمین سپورٹس بورڈ زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر ہارون زمان خان اور فخر پاکستان اولیمپن ذیشان اشرف تھے’ جن کا کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اور روایتی گروپ فوٹو بھی بنایا گیا’ تعارف کے بعد تمام کھلاڑیوں اور مہمانوں نے مرحوم سلیم ناظم اولمپئن کے لئے دعائے مغفرت کی اور بلندی درجات کی دعا کی’ اس موقع پر نعیم اقبال سابق اسسٹنٹ کمشنر’ جاوید آفتاب گل، ڈی ایس پی (ر)راجہ غلام عباس، سیاسی راہنما ناصر دلشاد سندھو ، قمر اکرام گجر ، رانا محمد ارشاد طیب ، اعجاز علی، ثقلین رندھاوا کوچ یو اے ایف’ محمد کاشف کامران وائس پریزیڈنٹ پی پی پی، بابر گجر، محمد عامر، ملک شہزاد انٹرنیشنل ، محمد شہباز، محمد عاطف بھٹی ، نعیم اکبر انٹرنیشنل ، محمد فاروق، واجد علی، رانا محمد آفتاب بھی موجود تھے۔ تقریب تقسیم انعامات سے پہلے چیف آرگنائزر محمد یامین بھٹی نے حاضرین سے سلیم ناظم اولمپئن کی یادیں شیئر کیں اور انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا، اپنی تقریر میں مہمانِ خصوصی چیئرمین سپورٹس بورڈ زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر ہارون زمان خان نے کہا کہ سلیم ناظم اولمپئن ایک بلند پایہ شخصیت اور بہترین استاد تھے اور آج ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے جمع ہیں، قمر اکرام گجر نے بھی اپنی تقریر میں سلیم ناظم اولمپئن کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ سالانہ بنیادوں پر قمر اکرام ہاکی اکیڈمی کے پلیٹ فارم سے سلیم ناظم اولمپئن میموریل ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان کیا’ میچ کو محمد فضل اور پرویز اختر نے سپروائز کیا اور محمد یاسین اور حاجی امتیاز جیوری میں زمہ داریاں نبھائیں’ مہمانِ خصوصی نے مہمانانِ گرامی کو یادگاری شیلڈز اور دونوں ٹیموں کو ٹرافیاں دیں، اختتام پر محمد یامین بھٹی انٹرنیشنل نے تمام کھلاڑیوں اور مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں