گوجرہ (نامہ نگار) گوجرہ میںفیسکو ٹاسک فورس کی بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری، پا نچ افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ فیسکو حکا م کو اطلا ع ملی کہ چک نمبر 436 ج ب کا محمد نواز اور ریا ض احمد، چک نمبر 435 ج ب کا ادریس، چک نمبر 304 ج ب کا قا سم علی اور چک نمبر 427 ج ب کا محمد بشیر اپنے میٹرو ں سے ڈا ئریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر نے میں مصروف ہیں جس پر فیسکو اہلکارو ں نے چھا پے مار کر انہیں بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہا تھو ں پکڑ لیا اور تحر یری طور پر تھا نہ صدر گوجرہ کو مطلع کردیا جس پر پو لیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے۔




