مودی یا یہودی ہمیں فتح نہیں کر سکتا

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مر کزی رہنما و سینئر صوبائی نائب صدر پنجاب رانا فاروق سعید خاں ضلعی نائب سینئر صدر چوہدری ناجی گجر،سٹی صدر پی پی سمندری رانا عامر محمود خاںنے کہا کہ اللہ کریم کی کرم نواز ی اور پنجتن پاک کے وسیلے سے کوئی مودی یا یہودی ہمیں فتح نہیں کر سکتا دنیا کو پتہ چلنا چاہئے بھارتی و زیر اعظم مو دی عالمی دہشت گرد ہے جو انسانیت کا قاتل اور جنوبی ایشیاء کے امن کا دشمن ہے ازلی دشمن ہندوستانی مکار مودی پر اللہ کریم کی جانب سے فتح و نصرت حاصل کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ یہ ثابت ہوا کہ پاکستان کا دفاعی نظام مضبوط ہے،، امن قائم کرنے کیلئے امریکہ اور ترکیہ کے وزیر خارجہ نے کردار ادا کیا، اپنے تمام دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے امن کی کوششیں کیں، بھارت اور دنیا جان چکی کہ پاکستان کسی بھی لحاظ سے کمزور نہیں ہے۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ان کی گرانقدر خدمات انجام دیں۔ پاکستان اس موقع پر سہولت فراہم کرنے پر امریکا کو سراہتا ہے اور ہم نے جنگ بندی کو علاقائی امن اور استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان کا خیال ہے کہ جنگ بندی مسائل کے حل میں ایک نئی شروعات کی نشاندہی ہے، جس کے بعد امن، خوشحالی اور استحکام کا سفر شروع ہوگا۔پارٹی رہنماوں نے کہاکہ افواج پاکستان کے ایک ایک سپاہی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کی سلامتی کے لئے کوشاں اداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، ہندوستان جو ہمیشہ جارحیت کرتا ہے آج پھر سے رسوا ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں