فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا نے تاجروں کے دیرینہ مطالبہ پرصوبہ بھر کے تمام شہرو ں کے بازاروں اور کاروباری مارکیٹوں میں کاروبار کے اوقات کاری میں نرمی کی ہدایت دینے کے فیصلے کو وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا مستحسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے سے تاجروں کو معاشی دبائو سے نکالنے اور عوام کوعید کی خریدار ی میں سہولت ملے گی تاہم انہوں نے مطالبہ کیا کہ کاروبار کے اوقات کار میں یکم جون تک 15دن کی سہولت دینا نا کافی ہے اگر حکومت تاجروں کو واقعی معاشی دبائو سے نکالنا چاہتی ہے تواسے کاروبار میں وقات کار کی پابندیوں کو یکسر ختم کرنا ہوگا۔ جنرل سیکرٹری شیخ سعیداحمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہد چیئر مین مرزاشرف مغل صد ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طوراورسینئر ہنمائوں مرزا طالب صدیق بیگ،بلال گورائیہ ایڈ ووکیٹ، مرزاا مظہر صدیق بیگ، ملک عباس اشرف،ترجمان ثمریز سومی،میاں اشرف مٹھو،حاجی شمشاد،اعجاز چوہدری ،یعقوب اعوان،چوہدری شاہد ندیم ایس ایم ایوب،غلام نبی بٹ،مر زاافضل مغل، عمران مجید ملک،ملک شاہد مجید، ملک زاہد مجید، خواجہ شجاع، عمران خان،ملک عبدالوہاب،رانا فرحت عمران جگنو،راناعبداللہ اشفاق، اسلم نور، ملک ذوالفقارعلی، تنوریرحسین،مہر محمدنعیم،میاں اشرف مٹھو،فیصل وحید، اقبال وزیر،حاجی عبدالحمیدصدر گنیش ملز روڈ،چوہدری ارشدگجر، چوہدری اشر ف گجر،حاجی ندیم وہرہ،چوہدری محمداکرم،عظیم الشان، عمران علی خان، مرزا محمداکرم، چوہدری ارشدگجر نے بازاروں اور کاروباری مارکیٹوں میں کاروبار کے اوقات کاری میں نرمی کرنے پر وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عوام کوریلیف دینے کیلئے ٹیکسوں میں کمی کی جائے کیونکہ روزبروز بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو اور پیداواری لاگت میں اضافہ نے تاجروں کو شدید مشکل میں ڈال رکھا ہے۔




