فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گوبر اٹھانے کے جھگڑا پر مشتعل افراد نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ادھیڑ عمر شخص کو مار ڈالا’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ جڑانوالہ کے نواح 237 گ ب میں جنازگاہ کے باہر سے گوبر اٹھانے پر شوکت علی اور صادق وغیرہ کے مابین جھگڑا ہو گیا تو شوکت وغیرہ نے ادھیڑ عمر شخص صادق علی ولد اسماعیل کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور وہ بے ہوش ہو کر گر پڑا تو بعدازاں مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ تاہم اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر کے قاتلوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔




