ادویات کی قیمتوں میں کمی کی جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے سینئر وائس چیئرمین اور المدینہ کمر شل مارکیٹ گنیش مل کے سرپرست اعلی مرز ا طالب صدیق بیگ نے جان بچانیوالی ادویات کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان میڈیکل سٹور مالکان کی شدید مذمت کی جو ڈرگ انسپکٹر ز کی ملی بھگت سے مافیاز کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں اور حکومتی ادارے حسب سابق خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیںمرز ا طالب صدیق بیگ نے وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ایشو کا فوری نوٹس لیں اور صوبہ بھر میںڈرگ انسپکٹروں سمیت محکمہ صحت کے ذمہ داروں کی کلاس لی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ ان حالات میں جب کہ عوام کودو وقت کی روٹی بمشکل جڑتی ہے وہ اپنے گھر کے بیمار مریضوں کے علاج کیلئے مہنگی ادویات کیسے خریدیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں