ناجائز اسلحہ رکھنے والے قانون کی گرفت میں آ گئے

سانگلہ ہل(نامہ نگار)ڈی پی او ارسلان زاہد کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں ، مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔ ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ فیض آباد پولیس نے منشیات فروش ابرار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے 12کلو سے زائد منشیات برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم منشیات فروشی سمیت 4مقدمات کا ریکارڈ یافتہ ہے۔ دوسری جانب تھانہ صدر سانگلہ ہل پولیس نے ناجائز اسلحہ قبضہ میں رکھنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان سے اسلحہ برآمد کیا۔ گرفتار ملزمان میں یاسر اور ہاشم شامل ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ضلع کو منشیات کے ناسور سے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کی ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں بلا امتیاز جاری ہیں۔ جرم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں