14سالہ لڑکے کے قتل کا معمہ حل

لاہور(بیورو چیف)پولیس نے لاہور کے مضافاتی علاقے مانگا منڈی میں 14سالہ لڑکے کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے مقتول کے دوست کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ثاقب علی کے نام سے ہوئی تھی۔ کارروائی کے دوران ملزم عبدالرحمان کو گرفتار کیا گیا جس نے ابتدائی تفتیش میں قتل کا اعتراف بھی کرلیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نے پہلے بلیڈ کے وار کیے اور بعد ازاں اوزار بند کی مدد سے گلا دبا کر ثاقب کو قتل کیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں