لاہور( بیورو چیف)ملک میں ممکنہ 45لاکھ ٹن شارٹ فال کے خدشے کے پیش نظر گندم درآمد کرنے پر غور شروع کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق موسمی اثرات کے باعث گندم کی پیداوار میں 12سے 15فیصد کمی کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں ملک میں مجموعی طور پر 45 لاکھ ٹن گندم کی کمی کا خدشہظاہر کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ 25 سے 27 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی تجویز زیرغور ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ملک میں ضرورت کے مطابق گندم موجود نہیں جبکہ پاسکو، سندھ اور خیبر پختونخوا ہ کے پاس مجموعی طور پر 22 لاکھ ٹن گندم موجود ہے۔




