نوجوانوں کا رات میں گاڑیاں دوڑانے کا خواب پورا ہو گیا

کراچی (سپورٹس نیوز) شہر قائد کے نوجوانوں کا رات میں گاڑیاں دوڑانے کا خواب پورا ہوا پاکستان میں پہلی بار فلڈ لائٹس ڈریگ ریس منعقد ہوئی۔ذرائع کے مطابق کراچی کے نوجوانوں کا رات میں گاڑیاں دوڑانے کا خواب پورا ہوا۔ پاکستان میں پہلی بار فلڈ لائٹس ڈریگ ریس ہوئی، جس میں ملک بھر سے 60 سے زائد ڈروائیرز نے شرکت کی۔شیروانی اسپورٹس گلوبل کے تحت ڈی ایچ اے سٹی کے ولوچی ٹریک پر ڈریگ ریس کا انعقاد کیا گیا۔ 200 میٹر کے ٹریک پر ہونے والی اس ریس میں 60 گاڑیاں دس مختلف ڈریگ ریس کٹیگریز میں ایکشن میں نظر آئیں۔ڈریگ ریس میں جہاں نوجوان ڈرائیورز کی دلچسپی نظر آئی، وہیں برق رفتار گاڑی چلانے کے شوقین 60 سال سے زائد عمر کے ڈرائیورز نے بھی خوب جان ماری۔پہلی ڈریگ ریس میں لیجنڈری ڈرائیورز نادرمگسی، رونی پٹیل اور شجاعت شیروانی بھی ایکشن میں نظر آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں