ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اسٹیڈیم میں جاری

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ہاکی ٹیم کے متوقع کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں جاری ہے، جہاں کھلاڑیوں کی فٹنس اور کمبی نیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔کیمپ میں غیر ملکی لیگز سے واپس آنے والے دس کھلاڑیوں نے رپورٹ کر دی ہے، جبکہ باقی کھلاڑی بھی ایک سے دو روز میں کیمپ جوائن کر لیں گے۔ہیڈ کوچ اولمپئن منظورالحسن کے مطابق کھلاڑیوں کی شمولیت سے ٹریننگ کا معیار بہتر ہوا ہے اور مختلف ڈرلز کے ذریعے ٹیم کی تیاری کو موثر بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں شامل نئے کھلاڑی بھی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔کوچ اولمپئن خواجہ جنید نے کہا کہ کیمپ میں سینئر اور جونیئر کھلاڑی ایک ساتھ ٹریننگ کر رہے ہیں، جبکہ کئی کھلاڑی مختلف لیگز میں کھیل کر تجربہ حاصل کر کے واپس آئے ہیں، جس سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ پرو لیگ کے بقیہ میچوں کے لیے ایک مضبوط اور متوازن کمبی نیشن بنانے میں کامیابی حاصل ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں