حسن علی کیچ پکڑنے کے دوران انجرڈ، اسٹریچر پر لے جایا گیا

سہلٹ(سپورٹس نیوز) پاکستان نے بنگلا دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تام میچ شروع ہونے کی کچھ دیر بعد ہی فاسٹ بولر حسن علی کیچ پکڑتے ہوئے زمین پر گرنے سے انجرڈ ہوگئے۔حسن علی کو اسٹریچر پر گرانڈ سے باہر لے جایا گیا۔ تاہم کچھ دیر بعد وہ واپس گرانڈ میں آگئے اور بولنگ شروع کردی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ میچ سلہٹ میں کھیلا جا رہا ہے۔قومی ٹیم میں اذان اویس، شان مسعود، بابر اعظم، عبداللہ فضل، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، خرم شہزاد، ساجد خان، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔آج کے میچ کے لیے امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں