ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے دو اسٹنٹس دورانِ شوٹنگ غلط ہو گئے تھے، جس کی وجہ سے وہ موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے بتایا کہ فلم جگوراتی کی شوٹنگ کے دوران انہیں 80 فٹ بلند پہاڑ سے چھلانگ لگانی تھی۔ حفاظتی انتظامات کے باوجود وہ پھسل گئے اور پہاڑ کی چٹان سے رگڑ کھا گئے۔ وہ نیچے گر پڑے اور صورتحال انتہائی خوفناک ہو گئی۔اداکار نے ایک اور واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ فلم پتھر کے پھول میں انہیں تیز رفتاری سے اسکیٹنگ کر کے باکسز پر چھلانگ لگانی تھی۔




