عید الاضحی پر فیصل آباد کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنانے کا عزم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب اتھارٹی عابد حسین بھٹی نے ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کا مشاہدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ عید قربان کو شہر کو صفائی کے لحاظ سے مثالی بنانا اور عوامی توقعات سے بڑھ کر سرو سز فراہم کرنی ہیں۔انہوں نے ماڈل کیٹل مار کیٹ کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کی اور موقع پر بیوپاریوں اور خریداروںسے بھی صفائی بارے دریافت کیا۔ ڈسٹرکٹ منیجر عطا المحسن،تحصیل منیجر عبداللہ امجد اور فیلڈ مانیٹرنگ آفیسر محمد شاہزیب بھی ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں